بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے ساتھی اداکار سے منگنی کرلی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے ساتھی اداکار سدھارتھ سے منگنی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ کی شادی کی افواہیں خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں، ایسے میں ادیتی اور سدھارتھ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کی تصدیق کر دی ہے۔

دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں مداحوں کو منگنی کی خوشخبری سنائی، تصویر میں دونوں کے ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی دیکھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ ادیتی اور سدھارتھ نے خاموشی سے شادی کرلی ہے تاہم اس حوالے سے جوڑے کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔  

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں