لڑکی کے کپڑے پہن کر گھومنے والا منچلا پکڑا گیا

فیصل آباد: (دنیا نیوز) اقبال سٹیڈیم کے قریب لڑکی کا بھیس بدل کر گھومنے والا منچلا پکڑا گیا۔

ملزم فیصل خواتین کا لباس پہن کر اپنے ساتھی کے ہمراہ گھوم رہا تھا، پولیس کے مطابق ملزموں کی جانب سے خواتین میں شامل ہوکر چھیڑ چھاڑ کی جا رہی تھی۔

فیصل آباد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں