فائرنگ سے ایک جاں بحق، گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ گھر سے نوجوان کی پھدا لگی لاش برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر 10 ون مشتاق ریزیڈنسی کے قریب نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ادھر کراچی کے علاقے بنگالی پاڑہ میں واقع گھر سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، مرنے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ جاوید کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں