سندھ: کچے میں ڈاکوؤں کا گھر پرراکٹ لانچرسے حملہ،2 سگے بھائی اور چچا جاں بحق

کشمور: (دنیانیوز) گیل پور کچے میں ڈاکوؤں نے ایک گھر پر لانچر سے حملہ کیا ، جس کے نتیجےمیں 2 سگے بھائی اور چچا جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لانچر پھٹنے سے خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک سالہ بچہ عبدالجبار، 10 سالہ عبدالغفور اور 50 سالہ حسین بخش شر شامل ہیں۔

زخمی لاڑکانہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں