اریج چودھری خود کو بھارتی اداکاراؤں سے مشابہ قرار دیئے جانے پر نالاں
لاہور: (ویب ڈیسک) ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ اریج چودھری نے خود کو بھارتی اداکاراؤں سے مشابہ قرار دینے پر سوشل میڈیا صارفین سے خفگی کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ اریج چودھری ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے اریج سے مختلف اداکاراؤں سے ان کا چہرہ ملانے سے متعلق بھی سوال کیا جس پر اداکارہ نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے تردید کی۔
اریج چودھری کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل تک سوشل میڈیا پر مجھے امریکی بالغ فلموں کی اداکارہ ڈینی ڈینیئل کا بھی ہم شکل قرار دیا جاتا رہا ہے، اب مجھے بھارتی اداکاراؤں کا بھی ہم شکل قرار دیا جاتا ہے جس سے میں اتفاق نہیں کرتی۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے تمنا بھاٹیہ، کیارہ اڈونی اور یامی گوتم کا ہم شکل قرار دیا جاتا ہے جبکہ میرا چہرہ کسی طرح بھی ان تینوں اداکاراؤں سے نہیں ملتا، مجھے اچھا نہیں لگتا کہ لوگ مجھے بھارتی اداکاراؤں کا ہم شکل قرار دیتے ہیں، میری ایک اپنی پہچان ہے۔