قومی سپنر نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے سپنر نعمان علی کو اکتوبر کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔

نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے سیریز میں 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں لی تھیں۔

اس حوالے سے نعمان علی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ ایک اعزاز ہے، تاریخی پرفارمنس کے لیے سپورٹ کرنے پر ٹیم کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے اکتوبر کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے نعمان علی، کاگیسو ربادا اور مچل سینٹنر کو نامزد کیا تھا۔

میلی کر آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ 

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر میلی کر کو آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا، میلی کر کو اکتوبر میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

انہوں نے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ جنوبی افریقا کی لاورا وولارٹ اور ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن کی بھی ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگی ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں