آواراپن 2 کا باکس آفس پر راج، مجموعی عالمی بزنس 72 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا
ممبئی: (دنیا نیوز) فلم ’آواراپن 2‘ نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہے، فلم کا مجموعی عالمی بزنس 72 کروڑ بھارتی روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق فلم کی بھارت میں نیٹ کمائی اب تک 55.75 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ بھارت میں فلم کا مجموعی گراس بزنس 66.90 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلم کے بیرون ملک بزنس کی بات کی جائے تو ’آواراپن 2‘ نے اوورسیز مارکیٹ سے مجموعی طور پر 6 کروڑ روپے کا گراس بزنس کیا ہے، اس طرح فلم کی مجموعی عالمی گراس کمائی 72.90 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments