چلی میں پر تشدد مظاہروں میں 2 افراد ہلاک، 60 زخمی، 450 گرفتار

دنیا

سنتیاگو: (دنیا نیوز) چلی میں پر تشدد مظاہروں میں 2 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے ہیں، 450 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملک بھر میں کئی مقامات پر لوٹ مار کے واقعات بھی سامنے آئے۔

چلی میں مہنگائی، بڑھتی قیمتوں، بے روزگاری اور معاشی بحران کے خلاف احتجاج کے دوسال مکمل ہونے پر جاری مظاہروں میں شدت آ گئی۔ دارالحکومت سان تیاگو کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں، مظاہرین نے مختلف املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی، نوجوانوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹائر بھی جلائے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ملک کے بہت سے حصوں میں لوٹ مار کے واقعات بھی سامنے آئے۔ مظاہروں میں ٹریڈ یونین کے کارکن، مزدوراور طلبہ پیش پیش ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان پرتشدد مظاہروں کو اپوزیشن ہوا دے رہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں