دو تین سال میں انڈسٹری کو بحران سے نکال لیں گے: احسن خان

تفریح

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، مجھے یقین ہے کہ آئندہ دو تین سالوں میں انڈسٹری کو بحران سے نکال لیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے کہا کہ اگر بابرہ شریف اور غلام محی الدین کی فلم "میرا نام ہے محبت" چین میں 18 سال تک سینما گھروں میں چل سکتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہماری دوسری فلمیں اس طرح کے ریکارڈ نہ بنا سکیں۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ ہماری نسبت بڑی انڈسٹری ہے اور وہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دنیا بھر میں ریلیز کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان کی فلمیں بہت بڑا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں۔ اگر ہم بھی مشترکہ طور پر اس طرح کی حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنی فلموں کو عالمی مارکیٹ میں ریلیز کریں تو اس کے بڑے دور رس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں