چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزارت تعلیم نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے سمری کی منظوری لی جائے گی، قیصر عالم نے وفاقی تعلیمی بورڈ کا دفتر اور گیسٹ ہاؤس بھی خالی کر دیا۔

یاد رہے کہ قیصر عالم کو تحریک انصاف کے دور حکومت میں تعینات کیا گیا تھا، قیصر عالم کو نگران دور حکومت میں تین سال کی توسیع دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں