جسٹن اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع

ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) کینیڈین پاپ سٹار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ جسٹن بیبر اور 27 سالہ ہیلی بیبر نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا۔

دونوں شخصیات کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد ہالی ووڈ اداکاروں اور گلوکاروں سمیت دیگر نے دونوں کو مبارک بادی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ کینیڈین پاپ سٹار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں