الیکٹرانک کرائم ایکٹ: رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے معاملہ پر وزیراعظم کی جانب سے سیاسی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیا گیا، رانا ثنا اللہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، اعظم نذیرتارڑ، عطااللہ تارڑ، خالدمقبول صدیقی، شیزافاطمہ، خالدحسین مگسی، شیری رحمان اور اٹارنی جنرل کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سفارش پر دیگر افراد کو بھی اس کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، کمیٹی الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے حوالے سے سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کرے گی، کمیٹی بل کی ترامیم کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکرٹریٹ معاونت کریں گے، سفارشات 15 روزمیں وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں