دلہا نے انوکھے انداز میں دلہن کا استقبال کرکے سب کو حیران کر دیا

منیلا: (ویب ڈیسک) شادی کے استقبال کیلئے پھول نچھاور کرنا یا ریڈ کارپیٹ بچھانے کا رجحان تو عام ہی ہے لیکن فلپائن میں شادی کے دوران منفرد واقعہ پیش آیا۔

فلپائن کے شہر ویلینسیا سٹی میں فلپائنی دلہا نے اپنی دلہن کا انوکھے انداز میں استقبال کر کے سب کو حیران کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شادی کی تقریب کے دوران دلہا نے اپنی دلہنیا کا استقبال نوٹوں کے تیار کردہ قالین سے کیا، اس قالین کی تیاری کیلئے 17,300 ڈالر خرچ کئے گئے جس کی فلپائنی کرنسی میں مالیت 10 لاکھ کے برابر ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین دلہا کی جانب سے پیش کردہ اس غیر معمولی تحفے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں