شہر قائد میں پارہ آج بھی 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گرمی کی شدت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر میں اس وقت مطلع صاف ہے جس کے باعث دن کے اوقات میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی اور شہر میں اس وقت مغرب کی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں