کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز سیون کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران 2 ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا، ملزموں سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے حیدر میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا جبکہ ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا، گرفتار ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں