عامر آئرلینڈ روانہ، دوسرے اور تیسرے ٹی 20 کیلئے دستیاب ہوں گے

لاہور: (دنیا نیوز) فاسٹ بؤلر محمد عامر آئرلینڈ کے لیے روانہ ہو گئے، وہ ڈبلن میں قومی ٹیم کو آج جوائن کرلیں گے مگر پہلے ٹی 20 کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

محمد عامر آج الصبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ڈبلن روانہ ہوئے، فاسٹ باؤلر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی 20 کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کا ویزا تاخیر سے جاری ہوا اس لیے وہ ٹیم کے ساتھ پہلے آئر لینڈ نہ جاسکے اور اب روانہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کا ویزا جاری ہوا۔

آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے بعد قومی سکواڈ 15 مئی کو لیڈز انگلینڈ پہنچے گا جہاں میزبان ٹیم کے خلاف 22، 25، 28 اور 30 مئی کو چار ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں