شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے سکولوں میں بچے نڈھال ہونے لگے

لاہور: (دنیا نیوز) گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافے سے طلبہ نڈھال ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق اکثر سکولوں میں بچوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں جس پر اساتذہ نے محکمہ سکول ایجوکیشن سے اوقات کار میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔

اساتذہ نے کہا کہ گرمی کی تعطیلات تک موسم گرم میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کئے جائیں۔

اس موقع پر اساتذہ نے تجویز دی کہ سکول صبح 7 بج کر 30 منٹ پر لگائے جائیں اور چھٹی 12 بج کر 30 منٹ پر دی جائے۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ تجویز محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوا دی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں