پہلے ہی کہہ رہا تھا یہ چور ڈالر 300 روپے پر لیکر جائیں گے: شیخ رشید

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں تو پہلے ہی کہہ رہا تھا یہ چور ڈالر کو 300 روپے پر لے کر جائیں گے۔

روپے کے قدر میں کمی اور ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اکانومسٹ ہیں نہ ہی لاء ایکسپرٹ ہیں، پورٹس پر 10 ہزار کنٹینرز کھڑے ہیں، کوئی ان کو بچانے والا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تمام ججز متفق ہیں کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے: شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، اگر حالات زیادہ بگڑ گئے تو ملک کو کون سنبھالے گا؟، طاقت عوام سے ٹکرائے گی تو پاش پاش ہو جائے گی۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری، شہباز شریف، نوازشریف کے اکاؤنٹس اور پیسے باہر ہیں، ان کے غیر ملکی اکاؤنٹس اور غیر ملکی جائیدادیں ضبط کی جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں