الیکٹرانک سگریٹ کی بھی مارکیٹ میں عام فروخت کی مشروط اجازت

لاہور: (دنیا نیوز) وزارت صحت نےعام سگریٹس کے بعد الیکٹرانک سگریٹس کے بھی مارکیٹ میں عام فروخت کی مشروط اجازت دے دی۔

الیکٹرانک سگریٹ، سگار، وہیپ یعنی پاکٹ سائز شیشہ، اب سگریٹ پان کی دکانوں پر کھلےعام فروخت ہو سکیں گے جس کی وزارت صحت نے بھی مشروط اجازت دے دی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق تمباکو ہیٹڈ پروڈکٹس کیلئے اُن کے 65 فیصد حصے پر مضر صحت کی وارننگ شائع کرنا لازم قرار دی گئی ہے، فیصلہ تمباکو نوشی کی تمام اقسام کو ضابطے کے تحت لانے کیلئے کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کا تمباکو کنٹرول سے متعلق کنونشن بھی تمباکو پر پابندی یا اسے ریگولرائز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوبیکو ہیٹڈ پروڈکٹس بھی عام سگریٹس کی طرح ہی مضر صحت ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں