ایران کا دھونس اور دباؤ کے آگے سرنڈر کرنے سے صاف انکار
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر میکرون سے گفتگو میں ایران کا مؤقف واضح کر دیا، انہوں نے کہا کہ حملے کے خلاف دفاع ہر ملک کا فطری حق ہے، اپنی سرزمین کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ خطے میں امریکی اڈوں کا ایران کیخلاف استعمال بند کیا جائے، امریکی اڈوں کا استعمال کرکے ہمسایہ ممالک سے تعلقات خراب کی کوشش کی جارہی ہے، صیہونی اور امریکی حملوں کو نظرانداز کرکے خطے میں امن ممکن نہیں۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران دھونس اور دباؤ کے آگے سرنڈر نہیں کرے گا، عالمی برادری ایران پر حملوں کی مذمت کرے، حملہ آوروں کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے پر مجبور کیا جائے۔
ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک آئندہ حملے بند کرنے کی ضمانت نہیں ملتی جنگ ختم کرنے کی بات بے معنی ہے۔