سگریٹ پر ٹیکسز میں اضافہ، سمگل شدہ سگریٹوں کی فروخت 200 فیصد بڑھ گئی

لاہور: (دنیا نیوز) سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز میں اضافہ سے دو ماہ میں غیر قانونی سگریٹوں کا مارکیٹ شیئر 39 فیصد تک بڑھ گیا، گزشتہ دو ماہ میں سمگل شدہ سگریٹوں کی دستیابی میں 200 فیصد اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں 70 نئے سمگلڈ سگریٹ برانڈز مارکیٹ میں شامل ہوئے ہیں، جنوری 2023 میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تھا، فروری 2023 میں ملک کی سب بڑی ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 2.6 ارب سگریٹ تک کم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں کسٹمز حکام نے سمگل شدہ غیر ملکی سامان سے بھرا ٹرک پکڑ لیا

مارچ 2023 میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 1.8 ارب سگریٹ ہو چکا ہے، جنوری 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 2.8 ارب سگریٹ تھے، فروری 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 4.6 ارب سگریٹ بڑھ چکا ہے۔

دستاویز کے مطابق مارچ 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تک بڑھ چکا ہے، یکم جولائی 2022 سے 31 مارچ 2023 میں سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی نے 92 ارب کا ٹیکس جمع کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل مالکان کیلئے سستے پٹرول کا منصوبہ جلد شروع ہونے کا امکان

رواں مالی سال کے مکمل ہونے تک سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے 135 ارب روپے ٹیکس جمع کروانے کا امکان ہے، 20 فیصد ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کے باوجود حکومتی محصولات میں صرف 14 فیصد اضافہ ہوا۔

افغانستان اور ایران سے غیر ملکی سگریٹ پاکستان سمگل ہو رہا ہے، غیر ملکی سگریٹ پر کسٹم ڈیوٹی، ٹیکسز چوری کئے جاتے ہیں، غیر ملکی سگریٹ کی ڈبیہ پر حکومت پاکستان کی منظور شدہ تصویری ہیلتھ وارننگ بھی چسپاں نہیں ہوتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں