کراچی پولیس نے 50 لاکھ کی چھالیہ، گٹکا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزم گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے 50 لاکھ سے زائد کی چھالیہ اور گٹکا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کیماڑی حب ریور روڈ سے 6 ٹن چھالیہ اور 40 ہزار گٹکے کی پڑیاں تحویل میں لے لیں۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق چھالیہ اور گٹکا 2 بسوں میں کوئٹہ سے کراچی لایا گیا تھا، کارروائی کے دوران 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔