حکومت نے ایک بار پھر پٹرول و ڈیزل پر ٹیکسز اور مارجن بڑھا دیئے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز اور مارجن بڑھا دیئے۔
دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
پٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
پٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول پر فی لیٹر مارجن 7.41 روپے مقرر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے بڑی خوشخبری! پٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لٹر کمی کردی گئی
دستاویز کے مطابق پٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے بڑھا دیا گیا، اضافے کے بعد ڈیلر مارجن 8 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
خیال رہے او ایم سی اور ڈیلرز مارجن 16 ستمبر اور یکم اکتوبر کو بھی بڑھایا جا چکا ہے۔
دوسری جانب نگران حکومت نے ڈیزل پر عائد لیوی میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، اس حوالے سے اوگرا نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ڈیزل پر لیوی کی شرح پچپن روپے فی لیٹر اور پٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح آئی ایم ایف سے طے شرائط پر بڑھائی جا رہی ہے۔