سعودی عرب نے شیبہ آئل فیلڈ کی جانب آنے والا ڈرون تباہ کر دیا

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ شیبہ آئل فیلڈ کی جانب آنے والا ڈرون تباہ کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو بروقت روک لیا، ڈرون شیبہ کے اہم تیل ذخائر کو نشانہ بنانے کیلئے بھیجا گیا تھا، بروقت کارروائی سے تیل تنصیبات کو ممکنہ نقصان سے بچا لیا گیا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ ایک روز میں 10 بیلسٹک میزائل اور 26 ڈرون تباہ کیے گئے ہیں، میزائل اور ڈرون ایران کی جانب سے آئے تھے۔

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق کشیدگی کے آغاز سے اب تک 278 بیلسٹک میزائل، 1540 ڈرون روکے گئے جبکہ حملوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں اماراتی، پاکستانی، نیپالی اور بنگلا دیشی شہری شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں