پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں ربیع الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

ذرائع کے مطابق ربیع الثانی 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوا، ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ربیع الثانی 1445 ہجری کل ہوگی۔ 

اجلاس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی جانب سے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی گئی، اسلامی ممالک، یو این، او آئی سی سے غزہ پر نہتے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں