عالمی منڈی میں تیل مہنگا، پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت بڑھنے کا امکان
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں 2.43 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمت 90.72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو کہ 15 دن پہلے 87.74 ڈالر فی بیرل تھی، ایکس ریفائنری کی قیمت 202.33 روپے سے بڑھ کر 204.76 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 5.65 روپے کی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 114.65 ڈالر سے کم ہوکر 112.53 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، ڈیزل کی ایکس ریفائنری لاگت 231.38 روپے سے کم ہوکر 225.74 روپے پر آ گئی ہے۔