لاہور: کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے کے سمگل شدہ سگریٹ برآمد

لاہور : (دنیانیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کسٹمز انٹیلی جنس کے چھاپے دوران کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی سمگل شدہ سگریٹ برآمد کر لیے گئے۔

حکام کے مطابق ڈائریکٹرحارث انصاری کی ہدایت پر کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے علی الصبح جوہر ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں چھاپے کےد وران بھاری مقدار میں غیر ملکی سمگل شدہ سگریٹ برآمد کرلیے جس کے بعد اکبر چوک میں واقع پان شاپ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

کسٹمز حکام نے بتایا ہے کہ پان شاپ سے بھی سمگل شدہ سگریٹ برآمد ہوئے، مجموعی طور پر کسٹمز ٹیم نے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کے غیر ملکی سمگل شدہ سگریٹ برآمد کر کے قبضے میں لے لیے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں