یکم نومبر سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)آئندہ ماہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید کم ہونے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں 20روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو پٹرول 40 روپے جبکہ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔