حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم نومبر سے 15 نومبر تک بغیر کسی ردوبدل کے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لٹر پر مستحکم رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت3 روپے 82 پیسے کمی کیساتھ 211 روپے 03 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

یاد رہے کہ 15 اکتوبر کو پٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں