گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ صحت یاب، کل ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائیگا
لاہور: (دنیا نیوز) گھریلو تشدد کا شکار بننے والی رضوانہ کو بدھ کو جنرل ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا، اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم فائنل چیک اپ کریں گے۔
پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی مانیٹرنگ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی رہنمائی میں علاج کیا گیا، گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ 17 ہفتے سے لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہو گئی۔
جنرل ہسپتال کے پرنسپل نے مزید بتایا ڈاکٹرز، نرسز نے بچی کے علاج معالجہ پر دن رات توجہ دی، ہیلتھ پروفیشنلز رضوانہ کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کریں گے۔