نگران حکومت نے جاتے جاتے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا
لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) February 15, 2024
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 29 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔