بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا پلان تیار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا پلان بنا لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پٹرول ساڑھے 4 روپے جبکہ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

مٹی کا تیل 2 روپے 92 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہے، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 29 فروری کو وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا۔

وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کریں گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 مارچ تک لاگو ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں