آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پرگفتگو

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی، ملاقات میں سعودی وزیرخارجہ کے وفد کے اراکین بھی شامل تھے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے پالیسیوں پر بات کی گئی، معزز مہمان نے دونوں اقوام کے تعلقات کی تزویراتی نوعیت پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے جاری دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بہت سے شعبوں میں تعاون کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے بھی پاکستان اور سعودی عرب کے مثالی تعلقات کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے سعودی وفد کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، آرمی چیف نے دونوں ملکوں کے عوام میں بھائی چارے کی بھی تعریف کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں