سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 391 ڈالر پر مستحکم رہی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1887 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں