عالمی بینک کی پاکستانی حکومت کو معاشی اور سماجی بہتری کیلئے تجاویز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی بینک کی جانب سے پاکستانی حکومت کو معاشی اور سماجی بہتری کے لیے تجاویز دی گئی ہیں۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے قومی پالیسی بنائی جائے، بجٹ میں توانائی اور اجناس پر سبسڈی کم کی جائے، عوامی فلاح و بہبود پر رقم خرچ کی جائے۔

اپنی تجاویز میں عالمی بینک نے کہا ہے کہ حکومت کفایت شعاری کے اقدامات نافذ کرے، سرکاری کمپنیوں میں نجی شراکت داری کو فروغ دیا جائے، ٹیکس نظام میں اصلاحات لائی جائیں، ڈیوٹیز اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے۔

عالمی بینک نے تجویز دی ہے کہ زمین اور زراعت پر نئے ٹیکسز لگائے جائیں، طویل مدتی تجارتی ٹیرف حکمت عملی تشکیل دی جائے، صارفین کے لیے گیس ٹیرف کو سپلائی کی لاگت سے ہم آہنگ کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں