صحیفہ جبار خٹک کا اپنی ذہنی صحت سے متعلق ہوشربا انکشاف

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

حال ہی میں صحیفہ جبار ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ذہنی صحت سے متعلق بھی ہوشربا انکشاف کردیئے۔

پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صحیفہ جبار خٹک نے بتایا کہ میں 2013 سے ڈپریشن کا شکار تھی لیکن مجھے اس معاملے کو سمجھنے میں وقت لگا، جب میرا ڈپریشن شدید ہوگیا تو مجھ سے صبر نہیں ہوا اور پھر میں نے اس پر بات کرنا شروع کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شدید ڈپریشن کی وجہ سے میرے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو چکی تھی اور میرے دل کی دھڑکن فی منٹ 30 سے بھی کم ہوجاتی تھی جس کی وجہ سے مجھے شدید تکلیف ہوتی تھی، یہ وہ وقت تھا جب میں اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک وقت میں 30،30 گولیاں کھاتی تھی۔

صحیفہ کا کہنا تھا کہ میرا ڈپریشن اس قدر سنگین ہوچکا تھا کہ والدین اور شوہر بھی میری مدد نہیں کر پا رہے تھے اور مجھے بھی یہ احساس تک نہیں تھا کہ کوئی میرے لیے پریشان رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب میری ذہنی صحت ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر ہے مگر پھر بھی مجھے مکمل طور پر ڈپریشن سے نکلے میں وقت لگے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں