کراچی میں گرمی کا راج برقرار، ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں گرمی کا راج برقرار ہے جبکہ شہر میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر میں مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردیں لیکن کراچی میں فی الحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں