سرکاری ڈیٹا چرانے کی کوششیں، کابینہ کی افسران کیلئے ایڈوائزی جاری

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشکوک اپلیکیشنز کے ذریعے حساس سرکاری ڈیٹا چرانے کی کوششوں پر کابینہ ڈویژن نے سرکاری افسران کیلئے سائبر ایڈوائزی جاری کر دی۔

وفاقی کابینہ کے مراسلہ کے مطابق سرکاری ملازمین سمارٹ فونز میں سرکاری ڈیٹا نہ رکھیں کیونکہ گوگل پلے سٹور پر کئی مشکوک اپپس کی نشاندہی ہوئی ہے، ان ایپس کے ذریعے مالیاتی ڈیٹا کالز وائس میسجز اور میسجز کی تفصیلات چرائی جاتی ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ ایسی ایپس ڈاون لوڈ کے دوران ذاتی معلومات تک رسائی، مالی تفصیلات مانگتی ہیں،افسران تھرڈ پارٹی اپلیکیشنز کو ڈاون لوڈ کرنے سے گریز کریں اورموبائل لوکیشن کو ہمیشہ بند رکھیں۔

وفاقی کابینہ نے اپنے مراسلے میں افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران حساس جگہوں پر فون نہ لیکر جائیں، تمام اداروں اور ذیلی اداروں کو ہدایات پر عملدرآمد کا پابند کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں