وزیراعلیٰ پنجاب کا عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے کا نوٹس، کارروائی کا حکم

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے حکم دیا کہ غفلت اور کوتاہی کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں