شاہین آج چوتھے ٹی 20 میں کیویز کا شکار کرنے کیلئے تیار

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر 140 بے سہارا بچے سٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی ٹی 20 سیریز ایک، ایک سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

دوسری جانب پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹانگ کی انجری کا شکار محمد رضوان بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے جبکہ عرفان خان نیازی کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں