اسرائیل میں ایک بار پھر وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف احتجاج

تل ابیب : (ویب ڈیسک ) اسرائیل میں ایک بار پھر وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لیے معاہدہ کرنے کا اور اسرائیل میں فوری نئے انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہو جائے تو رفح آپریشن ٹل سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی ہماری ترجیح ہے۔

ان کے یہ ریمارکس ہفتے کے روز ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے لیے مصروف بین الاقوامی ثالث غزہ کئی ماہ کی ناکام کوششوں کے بعد ایک بار پھر معاہدے کے لیے کوشاں ہوئے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں