خیبرپختونخوا : تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پرپولنگ جاری

پشاور: (دنیانیوز) صوبہ خیبرپختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پر آج پولنگ ہو رہی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں، تمام تحصیلوں میں پولنگ کا آغاز آ ج صبح 8 بجے ہوا جو کہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

ترجمان کےمطابق علی الصبح خواتین بھی اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کیلیے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں ، پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ سیکرٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ جاری ہے ، پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں