ضلع کرم: کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق، 5 زخمی

ضلع کرم: (دنیا نیوز) وسطی کرم کے علاقہ علی شیر زنی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکہ سے چھ افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائی کے دوران ایک مزدور کی لاش اور چار کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک مزدور کی تلاش جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ زخمی ہونیوالے مزدوروں کو ہنگو ہسپتال منتقل کردیا گیا، فوری طور دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں