کے الیکٹرک صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کراچی کے صارفین پر یکمشت اربوں روپے اضافے بوجھ ڈالنے کی تیاری، کے الیکٹرک نے نو ماہ کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ مانگ لی۔

کے الیکٹرک نے 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دے دی جس میں 7 ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے اور دو ماہ کے لیے کمی کی درخواست شامل ہے۔

کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 7 ماہ کا اضافہ مانگا ہے جبکہ صرف 2 ماہ کے لیے کمی کی درخواست کی ہے، 7ماہ کا مجموعی اضافہ 18 روپے 86 پیسے بنتا ہے جبکہ دو ماہ کے لیے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گا جس کے بعد اتھارٹی ایف سی اے کی مد میں درخواست پر فیصلہ کرے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں