سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی منظوری ’’را‘‘ نے دی تھی: امریکی میڈیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا نے علیحدگی پسند سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش بے نقاب کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کی گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی ایجنسی ’را‘ کے اُس وقت کے سربراہ سمنت گوئل نے دی تھی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ایجنسیوں کے مطابق کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نے کیا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے قتل کا حکم اُس وقت دیا جب جون 2023 میں نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سمنت گوئل پر بھارت سے باہر سکھ علیحدگی پسندوں کو ختم کرنے کا شدید دباؤ تھا، امریکی ایجنسیوں کے خیال میں مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو یہ پلان معلوم تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول اور سمنت گوئل نے اپنا مؤقف نہیں دیا، موجودہ اور سابق امریکی اور بھارتی سیکیورٹی حکام کے مطابق وکرم یادیو نے لکھا یہ قتل اب ترجیح ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وکرم یادیو نے گُرپت ونت سنگھ پنوں کا نیویارک کا پتہ کرائے کے قاتلوں کو دیا، وکرم یادیو کی شناخت اور را سے اُس کا تعلق پہلی بار رپورٹ ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ تعلق ثابت کرتا ہے کہ قتل کے پلان میں را براہِ راست ملوث تھی، موجودہ اور سابق مغربی حکام کے مطابق قتل کی کوشش میں را کے کئی اعلیٰ عہدے دار ملوث پائے گئے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں