امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی غزہ کے حق میں باہرنکل آئے

پیرس:(ویب ڈیسک )امریکی یونیورسٹیوں کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی طلبہ غزہ کے حق میں احتجاج کیلئے باہر نکل آئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس کی سوربون یونیورسٹی میں مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیمپ لگایا تاہم پولیس نے اسے ہٹوا دیا،  مظاہرے میں شامل ایک شخص کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہم پر تشدد کیا تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کے قریب مظاہرین نے ایک بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسی طرح کا ایک مظاہرہ پیرس کی مشہور سائنسز پو یونیورسٹی میں بھی کیا گیا، وہاں بھی پولیس اور طلبہ کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی۔

واضح رہے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکہ کی 20 سے زائد جامعات میں 11 روز سے احتجاج جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں