اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی سکواڈ کو ویزے مل گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کیلئے قومی سکواڈ کے ویزے لگ گئے، 48 گھنٹوں میں ملائیشیا روانگی متوقع ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشنز کے دو دھڑوں کا معاملہ تو تاحال حل نہیں ہوسکا، البتہ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ملائیشیا کے ویزے لگ گئے، اذلان شاہ ہاکی کپ 4 مئی سے ملائیشیا میں شروع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی کے 18 رکنی سکواڈ، 7 ریزرو کھلاڑیوں اور تین آفیشلز کے ملائیشیا کے ویزے لگ گئے، پاکستان ہاکی ٹیم کی 48 گھنٹوں میں روانگی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تین آفیشلز میں غیر ملکی کوچ رولینٹ آلٹمنز، ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی اور فزیو تھراپسٹ محمد وقاص ٹیم کے ہمراہ ملائیشیا جائیں گے، ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کریں گے، اذلان شاہ ہاکی کپ 4 مئی سے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں شروع ہوگا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں