کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں گرمی کی شدت برقرار اور آج بھی شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ کل سے شہر قائد میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

دوسری جانب شہر میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں