شہر قائد کراچی میں آج موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں آج موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں، جنوب مغربی سمت سے 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔  

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں