انگلینڈ کیخلاف سیریز اہم، بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا: فاطمہ ثناء

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی سیریز کیلئے ہم کافی پر اعتماد ہیں، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ویمن کرکٹر کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ہارے ضرور ہیں لیکن ہم یکطرفہ میچز نہیں ہارے سارے میچز سنسنی خیز ہوئے تھے، پلیئرز کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ہمارے لیے اچھی بات یہ ہے کہ ہمیں مسلسل کرکٹ مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ مومینٹم بحال کریں، ہم اچھا میچ کھیلتے کھیلتے اس کو فنش نہیں کر پاتی ہیں، جہاں ہمیں بطور ٹیم کلک کرنا ہوتا ہے وہاں نہیں کر پا رہی ہیں، ہم آپس میں بیٹھ کر ڈسکس کرتی ہیں، امید ہے اس کے نتائج ملیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز فاسٹ باؤلرز کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہیں، کوشش ہوگی کہ بطور باؤلر بہترین پرفارمنس دوں، امید ہے انگلینڈ کے دورے میں بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں